5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی ’ویٹ‘ کے مسودے میں ترامیم مکمل
جنگ نیوز -
اسلام آباد…قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے مسودے میں ترامیم مکمل کرلی ہیں تاہم اسے منظور یا مسترد کیے جانے کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے? قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن فوزیہ وہاب کی زیر صدارت ہوا? تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ویٹ سے مہنگائی میں10 سے15 فی صد تک مزید اضافہ ہوگا اور ٹیکس حکام کے اختیارات وسیع ہوجائیں گے?ویٹ کا نفاذ ایک سال کے لیے موخر کرکے تمام متعلقین کواعتماد میں لیا جانا چاہیئے? ماہر معاشیات شبر زیدی نے کہا کہ ویٹ کے ذریعے 60ارب روپے کے محصولات آیندہ مالی سال حاصل ہوں گے جس پر کمیٹی کے رکن رشید گوڈیل نے کہا کہ یہ رقم عام صارفین سے وصول کی جائے گی? اس موقع پر چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو سہیل احمد نے اجلاس کو بتایاکہ رواں مالی سال اب تک 61ارب روپے کے ری فنڈ دیے جا چکے ہیں? رشید گوڈیل، کشمالہ طارق، جمیل ملک، خالدہ منصور اور نگہت پروین نے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے کے بعد قائمہ کمیٹی برائے خزانہ سے احتجاجا ًواک آؤٹ کیا?