تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ایران کا جوہری مسئلے پر نئی پابندیوں سے بچنے کیلئے ڈنر سفارتکاری کا سہارا

جنگ نیوز -
نیویارک…جوہری مسئلے پر ایران کو ان دنوں شدید بین الاقوامی دباؤ کا سامنا ہے اور ایران کے خلاف نئی پابندیوں کی بھی تجویز دی گئی ہے? پہلے سے پابندیوں کے زد میں ایران نے نئی پابندیوں سے بچنے کے لئے ڈنر سفارت کاری کا سہارا لیا ہے? ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متقی نے روایتی حریف امریکا سمیت سلامتی کونسل کے 15مسقتل ارکان کے سفرا کو عشائیے پر مدعو کیا? امریکی شہر نیویارک میں جوہری عدم پھیلاؤ کے کانفرنس کے بعد ایران نے سفارت کاری کا ایک نیا طریقہ اختیار کیا ہے? نئی مجوزہ پابندیوں سے بچنے کے لئے ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متقی نے اپنے روایتی حریف امریکا سمیت اقوام متحدہ کی سلامی کونسل کے 15ممالک کے نمائندوں کو عشائیے پر مدعو کیا? بہت سے ممالک کے اہم نمائندوں نے اس عشائیے میں شرکت کی تاہم امریکا ، برطانیہ ، فرانس اور روس کے اعلی حکام اس عشائیے میں شریک نہیں ہوئے? ایرانی حکام نے اس عشائیے میں نمائندوں سے کھل کر غیر رسمی گفتگو کی?اقوام متحدہ میں جاپانی سفیر نے صحافیوں کو بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے ان کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ پر امن مقاصد کے لئے جوہری توانائی کا حصول ایران کا حق ہے? انہوں نے بتایا کہ ایران کو بین الاقوامی برادری سے مزید تعاون کرنا چاہیے? ایرانی ذرائع نے بتایا کہ عشائیہ ایران کی جانب سے دیگر ممالک سے تعلقات رکھنے کا ایک قدم تھا? اس عشائیے کو ایران اور امریکا کی رنجش کے باوجود ایک اہم ملاقات قرار دیا جا رہا ہے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.