5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
براؤن،کیمرون کامیاب،اتحادی حکومت بن سکتی ہے،تجزیہ نگار
جنگ نیوز -
لندن…برطانوی انتخابات میں ابتدائی نتائج کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کو برتری حاصل ہے?سابق وزیراعظم گورڈن براؤن اور اپوزیشن لیڈرڈیوڈ کیمرون اپنے اپنے حلقوں سے کامیاب ہوگئے? سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق لیبر پارٹی اورلبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی اتحادی حکومت بن سکتی ہے?برطانوی پارلیمنٹ کے انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے? ابتدائی نتائج کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کو لیبر پارٹی پر سبقت حاصل ہے?وٹنی سے کنزرویٹوپارٹی کے سربراہ ڈیوڈ کیمرون 33973ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں?اپنی کامیابی کے اعلان کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ووٹنگ میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کی جائے?انھوں نے کہالیبر حکومت اپنا مینڈیٹ کھو چکی ہے اورملک کو تبدیلی کی ضرورت ہے جو قیادت کی تبدیلی سے رونما ہو گی?ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ برطانیہ عظیم ملک ہے اوران کی پارٹی اقتدار میں آکرملک کو اور عظیم و مضبوط بنائے گی? لیبر پارٹی کے سربراہ گورڈن براؤن نے اپنے حلقہ انتخاب کی نشست پر کامیابی کے بعدمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے پارلیمنٹ میں پہنچ کرعوام کی خدمت سے بڑاکوئی اعزاز نہیں اوروہ اپنے ووٹرزکومایوس نہیں کریں گے?ان کا کہنا تھا کہ وہ سیاسی نظام میں اصلاحات کے نفاذ اوراقتصادی وصولی کے اہداف کوقائم رکھنے میں پرعزم ہیں?برطانیہ میں مضبوط،مستحکم اور اصولی حکومت کو یقینی بنانے میں کرداراداکریں گے?انھوں نے ان خیالات کا اظہارایگزٹ پول نتائج کے بعد کیا جس کے مطابق انتخابات میں کوئی بھی پارٹی سادہ اکثریت حاصل نہیں کرسکی اور برطانیہ میں1974 کے بعد پہلی مرتبہ معلق پارلیمنٹ وجود میں آئے گی?ایگزٹ پول کے مطابق اپوزیشن پارٹی کنزرویٹو نے 305 اور لیبر پارٹی نے 255نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ حکومت بنانے کے لیے 326 نشستیں درکار ہیں??انتخابات میں تیسرے نمبر پر لبرل ڈیموکریٹس ہے جس نے61 نشستیں جیتی ہیں?کنزرویٹو پارٹی کو حکومت کی تشکیل کے لیے21 اورلیبرپارٹی کو71 نشستیں درکارہیں?لیبر پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے میڈیا پر برملا اظہار کیا ہے کہ ان کی پارٹی حکومت سازی کے لیے لبرل ڈیموکریٹس سے مذاکرات کرے گی?گورڈن براؤن اورنک کلیگ کی ملاقات جلد متوقع ہے جس کے بعد اتحادی حکومت تشکیل دی جاسکتی ہے?انتخابات میں دیگر چھوٹی جماعتوں نے 29 نشستیں جیتی ہیں?ادھر کنزرویٹو پارٹی کے ایک کامیاب امیدوارنے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی پارٹی چھوٹی جماعتوں کے اشتراک سے حکومت بناسکتی ہے?