تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

برطانیہ:کنزرویٹو جماعت لیبر پارٹی سے آگے نکل گئی،ایگزٹ پول

جنگ نیوز -
لندن…برطانیہ میں دارالعوام کے انتخابات کے لیے پولنگ ختم ہوگئی اور ایگزٹ پول کے مطابق کنزرویٹوجماعت کو305نشستوں سے برتری حاصل ہوگئی ہے اور ایک معلق پارلیمنٹ وجود میں آنے کی توقع ہے?ایگزٹ پول کے مطابق لیبرپارٹی255نشستوں کے ساتھ دوسرے اور ڈیموکریٹ 61نشتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پرہے جبکہ دیگرجماعتوں کی نشستوں کی تعداد29ہے?برطانوی پارلیمنٹ میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کے لیے326نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے تاہم اپوزیشن جماعت کنزرویٹوکوواضح برتری حاصل نہیں ہوسکی ہے جس کے باعث اس مرتبہ اتحادی حکومت بننے کے امکانات ہیں? کنزرویٹوپارٹی کوحکومت بنانے کے لیے21نشستیں جبکہ لیبرپارٹی کوحکومت کی تشکیل کے لیے71نشستیں درکارہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.