5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بھارت کے ساتھ پر امن تعلقات چاہتے ہیں، وزیر خارجہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اجمل قصاب کے معاملے سے بالاتر ہو کر بھارت کے ساتھ پُر امن تعلقات کا خواہاں ہے? ایک بھارتی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کسی فردِ واحد ، غیر ریاستی عنصر یا دہشت گرد تنظیم کو پاک، بھارت امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے?امن مذاکرات کو ایسے خطوط پر استوار کیا جانا چاہئے کہ اس پرکوئی اثر انداز نہ ہوسکے ? ان کاکہنا تھا کہ تھمپفو میں بھی پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مذاکرات ہی دونوں ممالک کے درمیان تنازعات کے حل کا واحدراستہ ہیں?وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کی عدالتوں کے احترام کا آغاز کرنا ہوگا ?ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے حافظ سعید کو دو مرتبہ گرفتار کیا لیکن عدالت نے ناکافی شواہد کی بنا پر انھیں رہا کر دیا? شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ حکومتِ پاکستان عدالتی بالادستی کو تسلیم کرتی ہے اور ظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اس لیے کسی شخص کو محض بھارت کے خلاف بیان دینے کی بنا پر قیدنہیں کرسکتی البتہ ریاستی پالیسی کے تحت پاکستان بھارت کے ساتھ اچھے ہمسایوں والے تعلقات چاہتا ہے?