5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
شاہد کپور بہترین ایکشن ہیر و ٹائٹل کے لیے اکشے کما رکے مد مقابل
جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وڈ کے نوجوان اداکار شاہد کپو ر کوبہترین ایکشن ہیر و کے ’AXNایکشن ایوارڈ‘ کے لیے اکشے کما ر اور سلمان خان جیسے اداکاروں سے سخت مقابلے کا سامنا ہے?اس ایوارڈ کے لیے شاہد کپور کی فلم ”کمینے“اکشے کی ”کمبخت عشق“ اور سلمان خان کی فلم ”وانٹڈ“کے درمیان کے مقابلہ ہوگا?اس کے علاوہ AXNکے ایوارڈ تقریب میں سلم ڈاگ ملینئر کے اداکار انیل کپور کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا جائے گا جبکہ بالی وڈ کی اداکارہ نیہا دھوپیا اس ایوارڈ تقریب میں میز بانی کے فرائض سرانجام دیں گی?