تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

دنیا میں چہرے کا پہلا ٹرانسپلانٹ کیس میڈیا کے سامنے پیش

جنگ نیوز -
میڈرڈ…سینٹرل مانیٹرنگ…دنیا میں جزوی چہرے کے پہلے ٹرانسپلانٹ مریض کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا?Rafael نامی اس مریض کا 26اور27جنوری کو جنوبی اسپین کے ایک اسپتال میں 30گھنٹے طویل آپریشن کیا گیا تھا? حال ہی میں اسپتال سے ڈسچارج کے موقع پر پریس کانفرنس کے دوران Rafael اپنے نئے چہرے سے بہت مطمئن نظر آئے? ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے چہرے کے نئے خدوخال سے بہت خوش ہیں اور عطیہ کنندہ کے خاندان اور میڈیکل ٹیم کے بہت شکر گزارہیں? آپریشن کرنے والی ٹیم کے ایک ڈاکٹر نے پریس کانفرنس کے موقع پر میڈیا کو بتایا کہ سرجری کے بعد Rafael نے جب آئینہ میں خود کو پہلی مرتبہ دیکھا تو انہوں نے اپنے اس نئے چہرے کے ساتھ خود کوخوشی سے تسلیم کرلیا ? Rafael نے پریس کانفرنس کے دوران نہ صرف فوٹوگرافرز کے لیے خصوصی پوز دیے بلکہ نرس کو گلے لگا کر اپنے تشکر کا اظہار بھی کیا? Rafael نے اپنے جزوی چہرے کا آپریشن کرنے والی میڈیکل ٹیم کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.