تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

تہران میں بھکاریوں کی ماہانہ کمائی1500ڈالر ہے،حکومتی انکشاف

جنگ نیوز -
تہران…سینٹرل مانیٹڑنگ…ایران کی حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ دارالحکومت تہران میں بھیک مانگنے والے بھکاریوں کی ماہانہ کمائی1500امریکی ڈالر (15ملین ایرانی ریال ) ہے جو کم سے کم ماہانہ اجرت سے پانچ گنا زائد ہے ?ایران میں مزدوروں کی کم سے کم ماہانہ اجرت300امریکی ڈالر ہے? تہران میونسپلٹی کارپوریشن میں سوشل سروسز کے انچارج صادق حوالی (Sadegh Avvali )کے مطابق ایک بھکاری یومیہ 50 امریکی ڈالر(یعنی 5لاکھ ایرانی ریال) کمالیتا ہے ? میونسپلٹی حکام کے مطابق بھیک مانگنے والوں میں بالغ مردوں کے ساتھ بچوں اور عورتوں کی کثیر تعداد بھی شامل ہے جن میں سے بیشتر معمول کے مطابق بڑے شہروں بالخصوص مشہد جیسے مذہبی شہروں میں زیادہ نظر آتے ہیں اور ان کا سب سے اہم شکار وہ غیرملکی زائرین ہوتے ہیں جو مذہبی مقامات کی زیات کے لیے سال بھر ایران آتے رہتے ہیں?واضح رہے کہ ایران میں بھیک مانگنے پر روزانہ اوسطاً 300 افراد کو گرفتار کیا جاتا ہے تاہم اس کے باوجود ان کی تعداد میں کوئی خاطر خواہ کمی واقع نہیں ہوئی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.