5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
فلم ’ہاؤس فل‘ کی تعر یف کرن جوہر کو مہنگی پڑی
جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وڈ کے ممتاز ہدایت کاراور اداکار کرن جوہر اپنے ساتھیوں کے کام پر تحسین کے کلامات ادا کرنے میں کبھی بھی کنجوسی سے کام نہیں لیتے مگر اس با ر کرن جو ہر کی تعر یف نہ صرف ان پر الٹی پڑ گئی بلکہ ان کو ای میل ،ٹیلی فون اور ایس ایم ایس پر شدید ردعمل کا سامنا بھی کرنا پڑا? ذرائع کے مطابق کرن جوہر نے ٹیوٹر پر فلم”ہاؤس فل“ میں اپنے دوستوں اکشے کمار،رتیش دیش مکھ ،ارجن رام پال،دیپیکا پادوکون اور لارادتہ کو مبارک باد کا پیغام دیاتھا?جس پر دنیا بھر سے لوگوں نے انہیں ای میل ،ٹیلی فون اور ایس ایم ایس کرکے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ? لوگوں کا کہنا ہے کہ کرن جوہر کس طرح ”ہا ؤس فل“ جیسی فلم کی تعریف کرسکتے ہیں?اس بارے میں کرن جوہر کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم ہاؤس فل کی تعریف نہیں کی بلکہ صرف ہاؤس فل کی ٹیم کو مبارک بادپیش کی تھی اور اس طرح کا ردعمل ان کو اپنے دوستوں کا سا تھ دینے سے نہیں روک سکتا?دوسری جانب فلم ہاوس فل کے پروڈیوسر ساجد نادیہ والا کا کہنا ہے کہ انہیں انٹرنیٹ پر ہونے والی اس کاروائی کا علم ہے?