5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ہندی زبان میں اداکاری کو ترجیح دیتا ہوں، ابھیشک بچن
جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وڈ اداکار ابھیشک بچن نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ وہ ہندی زبان میں اداکاری کو ترجیح دیتے ہیں?ہدایت کار مانی رتنم کی نئی آنے والی فلم”راون “ کے ہندی ورژن میں مرکزی کر دار اداکرنے والے ابھیشک بچن کا کہنا ہے کہ انگریزی زبان کی نسبت ہندی میں جذبات کا اظہارکرنا آسان ہوتاہے?ہندی زبان کو خوبصورت زبان قرار دیتے ہوئے ابھیشک بچن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہندی ایک سادہ زبان ہے جس کے لکھنے اور بولنے میں کو ئی ابہام نہیں ہوتا جبکہ دوسری جانب انگریزی کے لکھنے اور بولنے کی مختلف توضیح کی جاسکتی ہے?