5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
شاہ رخ خان بچوں کیلئے میوزیکل ڈرامہ پروڈیوس کر یں گے
جنگ نیوز -
ممبئی …بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان فلم پروڈکشن کے بعد اب بچوں کے بھارتی چینل کے لیے ایک میوزیکل ڈرامہ پروڈیوس کر ینگے ?شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی کی جانب سے دی گئی اس خبر کے مطا بق بچوں کے اس ڈرامے کا نام اشان ہو گا جس کی کہانی ایک بچے کے گرد گھومتی ہے جو میوزک کے ذریعے اپنے دوست اور بہت کچھ پاتا ہے ، اس ڈرامے میں11 گانے بھی شامل ہیں ? شاہ رخ خان نے اپنی فلموں سے تو بے شمار لوگوں کے دل جیتے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ بچوں کے لیے بنایا جا نے والا یہ ڈرامہ ان کے فینز میں بچوں کی تعداد کا اضافہ کرتا ہے یا نہیں ?