تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

دونوں ہاتھوں سے محروم امریکی خاتون بلیک بیلٹ کے لیے پر عزم

جنگ نیوز -
نیویارک…سینٹرل مانیٹرنگ…امریکا کی ایک خاتون اپنے دونوں ہاتھوں سے محروم ہونے کے باوجود اس بات کے لیے پر عزم ہے کہ وہ آئندہ ماہ نیویارک میں ہونے والے کراٹے مقابلوں میں بلیک بیلٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی?32سالہ Sheila Radziewicz پیدائشی طور پر اپنے دونوں ہاتھوں سے محروم ہے تاہم اس خامی کو Sheila نے کبھی اپنی مجبوری نہیں بننے دیا?Sheila نے نہ صرف ڈرائیونگ لائسنس حاصل کررکھا ہے بلکہ گزشتہ تین سال سے مارشل آرٹ کی تربیت بھی حاصل کررہی ہیں?Sheila مارشل آرٹ میں براؤن بیلٹ رکھتی ہیں اور پر امید ہیں کہ جلد ہی بلیک بیلٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی?Sheila کے استادMcCorry کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں Sheila جیسا طالبعلم نہیں دیکھا?Sheila کے استاد کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ بہترین انداز میں نن چکو چلانے کے ساتھ ساتھ اپنی کک سے بورڈ کے با آسانی ٹکڑے کرسکتی ہیں?وہ اس بات کا بھی اعتراف کرتے ہیں کہ درحقیقت Sheila ہی وہ شخصیت ہیں جنہوں نے انہیں سب سے زیادہ متحرک کر رکھا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.