تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

برطانیہ کے انتخابات، اپوزیشن کنزرویٹو پارٹی کی واضح برتری

جنگ نیوز -
لندن …برطانیہ میں تازہ ترین انتخابی نتائج کے مطابق کسی جماعت کو مکمل اکثریت حاصل نہیں ہوئی ہے?اب تک کے نتائج کے مطابق کنزویٹوز کو288، حکمراں جماعت لیبر241، لبرل ڈیموکریٹس51اوردیگر امیدواروں کو بھی51 نشستیں ملی ہیں ? میڈیا رپورٹ کے مطابق650میں سے607 نشستوں کے نتائج آچکے ہیں تاہم اب بھی43 نشستوں کے نتائج باقی ہیں? کنزرویٹو پارٹی کو سبقت ضرور حاصل ہے تاہم انتخابی نتائج معلق پارلیمنٹ کا امکان ظاہر کر رہے ہیں?وزیراعظم گورڈن براؤن نے اپنی نشست تو جیت لی ہے لیکن ان کی پارٹی نے اکثریت کھودی ہے? کنزرویٹو رہنما ڈیوڈ کیمرون بھی اپنی نشست جیت گئے ہیں?لبرل ڈیموکریٹس کے رہنما نک کلیگ نےSHEFFIED میں اپنی نشست جیت لی ? انتخابات میں 89مسلمان امیدواروں بھی حصہ لیاجن میں کم از کم تین پاکستانی نژاد امیدوار انس سرور، محمد صادق اور شبانہ محمود جیت گئے ہیں? انس سرور گلاسگو، محمد صادق ٹوٹنگ اور شبانہ محمود برمنگھم سے کامیاب ہوئی ہیں?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.