تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

امریکی حصص بازار میں گراوٹ ،ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی

جنگ نیوز -
ٹوکیو…گذشتہ روز امریکی اسٹاک مارکیٹس کی تاریخ میں پہلی بار ڈاؤ جونز انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران ایک گھنٹے میں ایک ہزار پوا ئنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے اثرات آج ایشیائی مارکیٹس میں بھی دیکھی جارہی ہے?گذشتہ روز امریکی اسٹاک مارکیٹس کی تاریخ میں پہلی بار ڈاؤجونزانڈیکس میں ٹریڈنک کے دوران ایک گھنٹے میں تقریباً ایک ہزار پوا ئنٹس کی کمی دیکھی گئی مگر کاروبار کے اختتام پر ڈاؤ جونز انڈیکس10 ہزار520 پوائنٹس پربند ہوا ? تجزیہ کاروں کے مطابق الیکٹرونک ٹریڈنگ میں رونما ہونے والی غلطی کے باعث انڈیکس میں زبردست کمی واقع ہوئی تھی? دوسری طرف یونان قرض بحران اور امریکی اسٹاک مارکیٹس میں زبردست مندی کے باعث ٹریڈنگ کے آغاز پرآج ایشیائی اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی دیکھی جارہی ہے?ایشیائی مارکیٹس میں ٹریڈنگ کے دوران جاپان کا نکئی278 پوائنٹس کمی کے بعد 10 ہزار 417 پوائنٹس پر دیکھا گیا، اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے باعث جاپان کے مرکزی بینک نے 21 ارب80 کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے جبکہ دیگرایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی دیکھی جارہی ہے،ٹریڈنگ کے دوران ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس140 پوائنٹس کمی کے بعد19 ہزار993 پوائنٹس، بھارت کا بی ایس ای سینسکس30انڈیکس192 پوائنٹس کمی کے بعد16 ہزار796 پوائنٹس اور آسٹریلوی اسٹاک مارکیٹ 57 پوائنٹس کمی کے بعد 4 ہزار 517 پوائنٹس پرٹریڈ ہورہے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.