5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ
جنگ نیوز -
کراچی …وزارت خزانہ نے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج میں انتظامی بحران کا نوٹس لیتے ہوئے کمیشن میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا? وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے گذشتہ روز ملک کے سینئر کاروباری شخصیت کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں انتظامی بحران کا وزارت خزانہ نے نوٹس لیا ہے اور جلد ہی وزارت خزانہ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں پیشہ ور ماہرین کا تقرر کریگی ?ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ایس ای سی پی میں انتظامی افسران کی کمی کے مسائل کو جلد حل کردیں گے تاکہ سرمایہ کار گروپ کے سکیوررٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن میں زیر التوا معاملات حل ہوسکیں ?