تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

نئے ایکٹ کی منظوری سے سکیورٹیز کمیشن کے تمام اختیارات ختم ہوجائینگے

جنگ نیوز -
کراچی …سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کے ایکٹ2010کے مسودے کی منظوری سے کمیشن آزادانہ طور پر کام نہیں کرسکے گا ?ایس ای سی پی کے سابق چیئرمین رضی الرحمان نے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کی جانب سے جو2010کا مسودہ تیار کیا گیا ہے ا س سے کمیشن کے اختیارات ختم ہوجائیں گے اور کمیشن آزادانہ کام کرنے کے بجائے مکمل طور پر حکومت کی ہدایات ماننے کا پابند ہوجائیگا? انہوں نے حکومت کو تجویز کیا کہ وہ نئے مسودے میں موجود متنازعہ شقوں کا خاتمہ کریں جس سے کمیشن کی خودمختاری متاثر ہورہی ہے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.