تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

گلوبل وارمنگ، برطانیہ میں ہر سال موسم گرما کا جلد آغاز ہونے لگا

جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک… برطانیہ میں1950کی دہائی کی نسبت رواں برس 18دن قبل موسم گرما کا آغاز ہو گیا ہے اور یہ تبدیلی گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ہے?برطانوی اخبار ’گارجین‘ نے ایک تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وسطی انگلینڈ کے درجہ حرارت کا ریکارڈ اور 140قسم کے موسم گرما کے مختلف پودوں کے تجزیے کیے گئے جس کے بعد پتہ چلا کہ ہر سال کے تیسرے دن اوسطاً درجہ حرارت14cرہا ہے? برطانیہ میں آج سات مئی سے موسم گرما شروع ہو گیا ہے?1954سے1963کے دوران موسم گرما کا آغاز25مئی سے ہوا?1990 کی دہائی تک یہ14مئی کو ہوگیا ?جب کہ 1998سے2007تک سات مئی سے موسم گرما کا آغاز رہا?تحقیق کے مطابق موسم گرما کا جلدی آغاز گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.