5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بلوچستان : 12سو میگاواٹ کے مقابلے میں صرف 375میگاواٹ بجلی دستیاب
جنگ نیوز -
کوئٹہ …بلوچستان میں بجلی کی ضرورت تقریباً12سو میگاواٹ کے مقابلے میں صرف375میگاواٹ بجلی دستیاب ہے ،جس کے سبب صوبے میں 22گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے?کیسکو کے ذرائع کے مطابق بلوچستان میں موسم گرما میں بجلی کی ضرورت میں اضافہ ہوجاتا ہے ?ان دنوں بجلی کی ضرورت12سو میگاواٹ ہے220کے وی کی ایک ٹرانسمیشن لائن بند ہونے کے باعث صرف375میگاواٹ بجلی دستیاب ہے? کیسکوکی جانب سے کوئٹہ میں8گھنٹے ،ضلعی صدر مقام پر10اور دیہی علاقوں میں18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کااعلان کیا گیا تھا مگر اس کے برعکس کوئٹہ میں8سے10گھنٹے، ژوب ، قلعہ عبداللہ ،خضدار ،لورالائی، نوشکی، مستونگ اور دیگر اضلاع میں واپڈا18سے20 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی وولٹیج کی کمی کی شکایات بھی عام ہیں?اس صورتحال کے سبب لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے?