تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

اذلان شاہ ہاکی : پاکستان آج روایتی حریف بھارت کا مقابلہ کریگا

جنگ نیوز -
ایپو…اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ آج روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا، کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا بدلہ لینے کی کوشش کریں گے?ملائیشیا کے شہر ایپو میں جاری ٹورنامنٹ میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے?پہلا میچ آسٹریلیا اور مصر کی ٹیموں کے درمیان دوپہر ایک بجے کھیلا جائے گا،جبکہ دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن بھارت پاکستان کے مدمقابل ہوگی،پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ سہ پہر تین بجے کھیلا جائے گا?ہاکی کے میدان پر پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آخری مقابلہ ورلڈ کپ میں ہوا تھا جس میں بھارت نے1?4کے اسکور سے کامیابی حاصل کی تھی?پاکستان کے کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ بہت اہم ہوتا ہے کیونکہ جو ٹیم بھی اس میچ میں کامیابی حاصل کرتی ہے اس کا مورال بلند ہوجاتا ہے جو آگے آنے والے میچز کیلئے بہت ضروری ہوتا ہے?اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے روز کا آخری میچ کوریا اور میزبان ملائیشیا کے درمیان کھیلا جائے گا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.