تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اسٹیشنزکل دوپہر12بجے تک بند

جنگ نیوز -
کراچی …بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لیے ملک بھر میں ایک روز سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کے باوجود بحران پر کوئی فرق نہ پڑنے کے باعث سی این جی ایسوسی ایشن نے حکومت کو ایک روز سی این جی اسٹیشنز بند نہ کرنے کے فیصلے سے آگاہ کردیا? پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی طرح آج سندھ اوربلوچستان میں بھی سی این جی اسٹیشنز کی ایک روز بندش جاری ہے منصوبے کے تحت سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اسٹیشنز دوپہر بارہ بجے سے ہفتہ بارہ بجے تک بند رہے گے?حکومت کی جانب سے یہ اقدام بجلی کی پیداوار اضافے کے لیے کیا گیا ہے جس کے تحت پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے ڈھائی کروڑ کیوبک فٹ یومیہ جبکہ سندھ اور بلوچستان سے ایک کروڑ کیوبک فٹ گیس یومیہ کی بچت ہوگی?دوسری جانب آل پاکستان سی این جی اسٹیشنز کے چیئرمین غیاث عبداللہ پراچہ نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے حکومت پرالزام لگایا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں ایک روزہ سی این جی اسٹیشنز بندش کے باوجود ہفتے میں دو روز گیس کا پریشر انتہائی کم رہتا ہے جبکہ سی این جی اسٹیشنز بند رکھ کر حکومت سے تعاون کیاگیالیکن اس سے بحران پر پھر بھی کوئی فرق نہیں پڑا ہے? انہوں نے مزید کہا کہ پیر کو کراچی میں اجلاس کے بعدمشاورت کرکے ملک بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز بند نہ کیے جانے کا موقف اپنایا جائے گا?انہوں نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے درخواست کی کہ وہ سی این جی اسٹیشنوں کی بندش کے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے واپس لیں?سندھ اور بلوچستان میں ایک روزہ بندش کے باعث بارہ بجے سے قبل سی این جی اسٹیشنز پر صارفین کا زبردست رش دیکھا گیا جبکہ بہت سے لوگ سی این جی بڑھانے میں ناکام رہے?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.