5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ملک بھر میں لوڈشیڈنگ:چمن میں شہریوں کا شدید احتجاج، دھرنا
جنگ نیوز -
کراچی …ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بدستورجاری ہے? شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بیس گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف چمن میں احتجاج کیا گیا ہے?پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے چمن اور شمالی بلوچستان کے دیگر علاقوں میں روزانہ اکیس گھنٹے طویل لوشیڈنگ کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی?احتجاجی مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے ?مظاہرین نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے ?مظاہرین نے مرکزی چوک پر دھرنا دیا اور شاہراہ بلاک کردی?تربت کے علاقوں ناصر آباد ،خیر آباد،نودز سمیت مختلف علاقوں میں بھی بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں?سندھ کے شہروں حیدر آباداورسکھرکے شہری علاقوں میں سات گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے?نوابشاہ اور لاڑکانہ میں میں 14 سے 16 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے?فیسکو ترجمان کے مطابق فیصل آبادکے شہری علاقوں میں چھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جا ری ہے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ ختم کردی گئی ہے?جنوبی پنجاب میں حالیہ بارشوں کے بعد بجلی کی شارٹ فال میں کمی آنے سے شہروں میں لوڈ شیڈنگ بارہ گھنٹے کے بجائے آٹھ سے دس جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے تک کی جا رہی ہے?خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں دس سے بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے کارروباری طبقہ متاثر ہے? مانسہرہ ،بٹگرام اور کوہستان میں 12 سے 14 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے?