5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
خوردنی تیل کی کھپت میں اضافہ،درآمدی اخراجات142ارب روپے ہوگئے
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک میں خوردنی تیل کی کھپت بڑھ گئی،گذشتہ چار سال کے دوران اس کے درآمدی اخراجات60 ارب روپے سے بڑھ کر142 ارب روپے ہو گئے ہیں?وزارت خوراک و زراعت کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ2007 میں59 ارب اور2008 میں136 ارب روپے کا خوردنی تیل درآمد کیا گیا تھا? وزارت سے حاصل شدہ اعدادوشمار کے مطابق کنولہ، سورج مکھی ، مونگ پھلی اور کپاس سے خوردنی تیل کی صرف23 فیصد پیداوار حاصل کی جا رہی ہے، جو 5 لاکھ65 ہزار ٹن ہے،جبکہ2009 میں18 لاکھ 63ہزار ٹن خوردنی تیل درآمد کیا گیا جس پر حکومت کے142 ارب روپے خرچ ہوئے? حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں74 لاکھ ہیکٹررقبے پر خوردنی تیل کے حصول کیلئے فصل کاشت کی جاتی ہے، تاہم سورج مکھی اور کنولہ کی فصلوں کی ترقی کے لئے کسانوں کو مزید مراعات فراہم کرنی ہوں گی?