تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پاکستانی نژاد شبانہ محمود برطانیہ کی پہلی مسلم خاتون رکن پارلیمنٹ منتخب

جنگ نیوز -
لندن…برطانیہ میں تیزی سے انتخابی نتائج آرہے ہیں جن میں اب تک کنزویٹو پارٹی کوبرتری حاصل ہے، تاہم کئی علاقوں میں لیبر نے بھی نئی تاریخ رقم کی ہے?برمنگھم میں لیڈی وڈ کے حلقے سے پاکستانی نژاد لیبر کی امیدوار شبانہ محمود جیت گئی ہیں? اس طرح شبانہ محمود کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ وہ برطانیہ کی پہلی مسلم خاتون ر کن پارلیمنٹ منتخب ہوئیں?اپنی نشست جیتنے کے بعد انہوں نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان اور برطانوی تعلقات کے بارے میں کہا کہ لیبر پارٹی کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ پاکستان میں ایک مستحکم جمہوریت رہے?انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت کی پالیسی رہی ہے کہ پاکستان اور پاکستانی ہمیشہ کامیاب رہیں?تاہم انہوں نے کہا کہ اگر نئی حکومت کنزویٹوز کی بنی تو پھر دیکھنا پڑے گا کہ ان کی پالیساں کیا ہوتی ہیں? انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ پاکستان کی خدمت کے لیے حاضر ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.