5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لاہور ہائی کورٹ نے لیسکو کو بلوں میں اضافے کی وصولی سے روک دیا
جنگ نیوز -
لاہور…لاہورہائی کورٹ نے لیسکو کی طرف سے صارفین سے بجلی کے بلوں میں چھ سے بارہ فیصد اضافے کی وصولی کے نوٹیفکیشن کو معطل کردیاہے?لیسکو نے 19 اپریل کو بجلی کے بلوں میں اضافے کانوٹیفکیشن جاری کیاتھا جس کااطلاق یکم اپریل سے کیاجاناتھا?لاہورچیمبر آف کامرس کے صدرظفراقبال چوہدری نے نوٹیفکیشن کے قانونی جواز کولاہورہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ یہ اضافہ بلاجواز،غیرقانونی اورغیرآئینی ہے ?لیسکو کوصارفین سے اضافی رقم وصول کرنے کااختیا رنہیں ،وہ پہلے ہی عوام کو بجلی فراہم نہیں کررہا? ہائی کورٹ نے نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے لیسکو،نیپرا اوردیگر مدعاعلہیان سے26مئی تک جواب طلب کرلیا?