5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سندھ کے صنعتی علاقوں میں دوروز گیس کی لوڈشیڈنگ پر حکم امتناع
جنگ نیوز -
کراچی …سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے صنعتی علاقے میں دو دن گیس کی لوڈ شیڈنگ کے نوٹیفکیشن پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے سوئی سدرن گیس کمپنی اور اوگرا کو13مئی کیلئے نوٹس جاری کردیا ?سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی سماعت چیف جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس زاہد حامد پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی? درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے دو دن گیس کی لوڈشیڈنگ کی تو صنعتوں کو بہت نقصان ہوگا ? عدالت نے نوٹیفکیشن کے خلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے سوئی سدرن گیس ، اوگرا اور وفاقِ پاکستان کو13مئی کیلئے نوٹس جاری کردیا?