تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

سیکرٹری قانون عاقل مرزا نے اپنے عہدے سے استعفی? دے دیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سیکرٹری قانون جسٹس ریٹائرڈ عاقل مرزا نے اپنے عہدے سے استعفی? دے دیا ہے? انہوں نے اپنی صحت کی خرابی کو استعفے کی وجہ بیان کیا ہے? واضح رہے کہ نئے اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق نے سیکرٹری قانون کے حوالے سے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ سوئس کیسز ختم ہوچکے ہیں اور اس ضمن میں اب کسی قسم کی خط و کتابت کی ضرورت نہیں ہے?اس پرجب دی نیوز نے ان سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ سوئس کیسز کے حوالے سے مو?قف ان کا نہیں بلکہ حکومت پاکستان کا ہے? 16دسمبر 2009کو این آر او کو کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد سے پہلے اٹارنی جنرل انور منصور خان مستعفی ہوئے اور اب جسٹس ریٹائرڈ عاقل مرزا بھی گھر کو چل دیئے ہیں اور وجہ صحت کی خرابی بیان کی ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.