تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

قاضی احمد:جتوئی اور کھوسہ قبائل میں تصادم، 13افراد ہلاک

جنگ نیوز -
نواب شاہ…نواب شاہ کے قریب قاضی احمد میں رکشے کی ٹکر کے بعد جتوئی اورکھوسو برادری کے درمیان خونریز تصادم نے13 افراد کی جان لے لی?پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے کھوسو اور جتوئی برادری کے گوٹھوں کے اطراف دس کلو میٹر کے علاقے میں پولیس چوکیاں قائم کردی ہیں اور گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے? گھر گھر تلاشی میں چھ افراد اسلحہ سمیت گرفتار کئے گئے ہیں،علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے?واضح رہے کہ گوٹھ لاکھاٹ میں رکشہ کی ٹکر کے بعد تصادم میں جتوئی قبیلے کے ایک شخص اور کھوسو قبیلے کے دو افراد کے قتل کے بعد کشیدگی بڑھتی رہی اور گزشتہ روز دس افراد ہلاک جبکہ نصف درجن افراد جن میں خواتین شامل ہیں زخمی ہوگئے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.