5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سیکریٹری قانون عاقل مرزا نے استعفی? دے دیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سیکرٹری قانون جسٹس ریٹائرڈ عاقل مرزا اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں ?ذرائع کے مطابق سیکرٹری قانون جسٹس ریٹائرڈ عاقل مرزا نے خرابی صحت کے باعث استعفی? دیاہے? ان کااستعفی? سپریم کورٹ میں این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کی طرف سے ان کاوہ خط پیش کرنے کے بعد سامنے آیاہے?جس میں کہاگیاتھاکہ سوئس کیسز کامعاملہ ختم ہو چکا ہے? عدالت نے اس پربرہمی کااظہارکرتے ہوئے سیکرٹری قانون کواگلی سماعت پرطلب کیاہے? اس پرجب دی نیوز نے عاقل مرزاسے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ سوئس کیسز کے حوالے سے مو?قف ان کا نہیں بلکہ حکومت پاکستان کا ہے? 16دسمبر 2009کو این آر او کو کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد سے پہلے اٹارنی جنرل انور منصور خان مستعفی ہوئے اور اب جسٹس ریٹائرڈ عاقل مرزا بھی گھر کو چل دیئے ہیں اور وجہ صحت کی خرابی بیان کی ہے?