5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
گیلانی نے عدالتی بحران حل کرانے کی یقین دہانی کرادی، وزیر اعظم آزاد کشمیر
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ آزاد کشمیر میں جاری عدالتی بحران جلد حل کر دیا جائیگا ?راجا فاروق حیدر نے اس بات کا اظہار کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں وکلاکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا? انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم گیلانی نے جس طرح پاکستان میں عدالتی بحران حل کیا تھا،اسی طرح آزاد کشمیر کا عدالتی بحران بھی حل کیا جائے گا? وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہناتھا کہ انصاف قائم رکھنے کیلئے آزاد عدلیہ کاہونابہت ضروری ہے? اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر بار کونسل کے وائس چیئرمین نشاط حسین کاظمی کا کہنا تھا کہ جوڈیشل رپورٹ پر12 مئی تک کوئی اقدام نہ لیا گیا تو آزاد کشمیر کے وکلا عدالتوں کا بائیکاٹ کرینگے ?