5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لوڈشیڈنگ ماضی کی حکومت کا کیا دھرا ہے،جلد قابوپالیں گے، خورشید شاہ
جنگ نیوز -
لاہور…وفاقی وزیر محنت و افرادی قوت سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ ماضی کی حکومت کاکیا دھراہے،پیپلزپارٹی کی حکومت اب اس کا تدارک کرے گی اوراس مسئلے پر جلد قابو پا لیا جائے گا?یہ بات انہوں نے لاہور میں انٹر نیشنل شگاگولیبر کنفیڈریشن کے زیر اہتمام سیمینارسے خطاب میں کہی?ان کاکہنا تھا کہ ملک میں بجلی کی پیداوارساڑھے12 ہزار جبکہ ڈیمانڈ 14 ہزارمیگا واٹ ہے اور اس شارٹ فال کو جلددور کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں?ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے کالے قوانین ختم کردیے ہیں،برطرف مزدوروں کو بحال اورعارضی ملازمین کو مستقل کردیا گیا ہے? وفاقی وزیر کاکہناتھاکہ محنت کشوں کی بیٹیوں کیلئے میرج گرانٹ پچاس ہزار سے بڑھا کر ستر ہزار روپے کردی گئی ہے ?