5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سپریم کورٹ میں پیروی، سرکاری وکلاکو4 کروڑ41 لاکھ روپے ادائیگی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…حکومت نے قومی اسمبلی کو بتایاہے کہ گزشتہ تین برس میں سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کے خلاف صدارتی ریفرنس سمیت اہم مقدمات کی پیروی کیلئے سرکاری وکلا کو چار کروڑ41 لاکھ روپے فیس ادا کی گئی ?قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی وقفہ سوالات میں جوابات کیلئے ایوان میں وزرا اور پارلیمانی سیکرٹری کی عدم حاضری پر ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی نے ناراضگی کا اظہار کیا اور کارروائی پندرہ منٹ کیلئے ملتوی کردی? اجلاس دوبارہ شروع ہونے پر وزارت قانون وانصاف کی جانب سے تحریری طور پر بتایا گیا کہ مارچ2007 سے فروری2010 تک سپریم کورٹ کے اہم مقدمات میں حکومت نے25 ممتاز وکلا کی خدمات لیں?وکلا کی اکثریت کو چیف جسٹس کیخلاف صدارتی ریفرنس میں حکومت نے اپنے دفاع کیلئے استعمال کیا?سینیٹر وسیم سجاد کو82 لاکھ روپے،سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کو60 لاکھ،شریف الدین پیرزادہ کو45لاکھ ، ڈاکٹر خالدرانجھا کو40 لاکھ اور احمدرضاقصوری کو17 لاکھ روپے فیس ادا کی گئی? عبدالحفیظ پیرزادہ کو ترکی میں ایک مقدمے میں30 لاکھ روپے ادا کئے گئے? ایوان کو بتایا گیا کہ ایل این جی درآمد کے لئے ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں سمری پیش کی جائے گی ?