5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
فیصل شہزاد کیس پر امریکا سے مزید تعاون کا متعلقہ محکمہ جائزہ لے گا،شاہ محمود
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فیصل شہزاد کے بارے میں امریکاکا رد عمل بڑامتوازن ہے،پاکستان اس حوالے سے مکمل تعاون اور معلومات کا تبادلہ کریگا کیونکہ دونوں ممالک دہشتگردی کیخلاف سینہ سپر ہیں ?اسلام آباد سے لاہورآمد کے موقع پر ایئرپورٹ پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہو ئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ برطانیہ میں بننے والی نئی حکومت سے پاکستان کے بہترین تعلقات ہوں گے?انھوں نے کہا کہ اجمل قصاب کے خلاف بھارتی عدالت کے تفصیلی فیصلے پر قانونی رائے لینے کے بعد ہی پاکستان اپنا موقف دے گا?وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بھارتی ہم منصب سے بھارت میں بجٹ اجلاس کے اختتام پررابطہ کرکے مذاکرات کیلئے تاریخ طے کریں گے?شاہ محمود قرشی نے کہا کہ پاکستان اور امریکا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایک دوسرے کیساتھ تعاون کررہے ہیں اور ایک مقصد کے حصول کے لئے یہ ضروری ہے?