5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف ناقص کارکردگی، دال میں کچھ کالا ہے، قائمہ کمیٹی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…آئی سی سی ورلڈٹی20میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست پر قومی اسمبلی برائے کھیل کے چیئرمین اقبال محمد علی کا کہنا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے، شکست کی تحقیقات ہو گی?اقبال محمد علی نے کہا کہ جس طرح رانا نوید نے انکوائری کمیٹی کے سامنے بیان دیا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے رابطے سٹہ بازوں سے رہے ہیں، اس تناظر میں ثابت ہوتا ہے کہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی شکست بھی مشکوک ہے?اقبال محمد علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سرپرست اعلی? صدر مملکت سے اپیل کے کھلاڑیوں کے جو کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث ہیں ان پر تاحیات پابندی لگائی جائے?