تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی جائینگی

جنگ نیوز -
برج ٹاؤن ... آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سپر ایٹ راونڈ میں نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی جائیں گی، فواد عالم کی جگہ عبدالرحمن اور محمد آصف کی جگہ محمد سمیع کو ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے?پاکستان ٹیم کے مینجر یاور سعید نے بارباڈوس سے جیونیوز کے نمائندے فیضان لاکھانی سے گفتگو میں کہا کہ میچ کیلئے پاکستان ٹیم نے پانچ گھنٹے طویل ٹریننگ سیشن کیا ?جس میں کھلاڑیوں نے بیچ فٹبال کے علاوہ وڈیو اینالائسنس بھی کئے ، انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، مسلسل ناکام ہونے والے فواد عالم کی جگہ اسپنر عبدالرحمن کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ انگلینڈ کیخلاف آف کلر نظر آنے والے محمد آصف کی جگہ محمد سمیع کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے? یاور سعید نے امید ظاہر کی کہ پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف میچ جیت کر ٹورنامنٹ میں کم بیک کرے گی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.