5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
مستقبل میں امریکا پر حملہ ہوا تو اس کا شدید ردعمل ظاہر کیا جائیگا، ہلیری
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف مزید اقدامات کرے? انھوں نے خبردارکیا کہ اگر مستقبل میں نیو یارک ٹائمز اسکوائر جیساحملہ ہوا تواس کا شدید ردعمل آسکتا ہے?جبکہ وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا سمیت دیگر اتحادیوں سے کہیں زیادہ قربانیاں دے رہا ہے?امریکی ٹی وی کوایک انٹرویو میں ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی انتہاپسندوں کے خلاف جاری جنگ بہت مفید ثابت ہوئی ہے? مگر امریکا پاکستانی حکومت سے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں مزید تعاون کی توقع رکھتا ہے ?ساتھ ہی انھوں نے خبردارکیا کہ اگر آئندہ نیویارک ٹائمز اسکوائر جیسا کوئی حملہ ہوا تو سخت ردعمل سامنے آسکتا ہے?ادھر امریکی وزیر دفاع نے کنساس سٹی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک ٹائمز اسکوائر دھماکہ سازش کیس سے متعلق پاکستان کو مزید معلومات درکار ہے تو اس کو فراہم کی جائے گی?ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ڈرائیونگ سیٹ پر ہے? اور وہ پاکستان کے لیے مزید اقدامات کرنا چاہتے ہیں?رابرٹ گیٹس نے کہا کہ پاک فوج کی اپنی سرحدوں کے اندر شدت پسندوں سے نمٹنے کے لیے کوششیں قابل تعریف ہیں? ان کا کہنا تھا کہ طالبان کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے میں امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے? گزشتہ18 مہینوں سے2 سالوں کے دوران پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا سمیت دیگر اتحادیوں سے بڑھ کر قربانیاں دی ہیں?