5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
خرگوش نے اپنے نومولود کے لیے گولف بنکر کومسکن بنالیا
جنگ نیوز -
لندن ... پہلے زمانے میں بنکر فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیے جاتے تھے لیکن اب” Bunker “خرگوشوں کا مسکن ہوتا ہے? ایک برطانوی اخبار کے مطابق برطانیہ کے ایک مقامی کلب کے مستقل رہائشیوں میں ایک خرگوش بھی اپنے پانچ ننھے منے خوبصورت بچوں کے ساتھ سکونت پذیر ہے? اس بات کا انکشاف کلب کے مالک کے گالف کھیلنے کے دوران ہوا?گالف کورس کے مالک کا کہنا ہے کہ خرگوش کے بچے ابھی بہت چھوٹے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ انہیں دنیا میں آئے ہوئے ابھی چند دن ہی ہوئے ہیں?خرگوش کے ان ننھے منے بچوں کی حالت کو دیکھتے ہوئے گالف کورس کے مالک نے رواں سیشن کے لیے کورس کو بند کردیا ہے کیونکہ کھیل کے دوران خرگوش کے بچوں کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے?