5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
نیوٹن کے مشہور سیب کے درخت کا ایک ٹکڑابے وزنی کا مزا بھی چکھے گا
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... دنیا کو کشش ثقل کا نظریہ دینے والا نیوٹن کا مشہور سیب کے درخت کا ایک ٹکڑا اب بے وزنی کا مزا بھی چکھے گا?ناسا کی اسپیس شٹل اٹلانٹس اگلے ہفتے خلا میں اُس تاریخی درخت کا ایک چار انچ کا ٹکڑا اپنے ساتھ لے جائے گی? جس سے گرنے والے ایک سیب نے آج سے ساڑھے تین سو سال پہلے آئزک نیوٹن کو کشش ثقل کا قانون دریافت کرنے میں مدد دی تھی? برطانوی خلانوردPiers Sellers درخت کے ٹکڑے کو خلا میں کچھ دیر تیرنے کے لیے چھوڑیں گے? سیلرز کا کہنا ہے کہ انھیں رائل سوسائٹی آف لندن نے یقین دہانی کرائی ہے کہ فراہم کردہ تاریخی سیب کے درخت کا ٹکڑا اصلی ہے? جس پر آئی ایس ڈاٹ نیوٹن بھی کندہ ہے? ماہر طبیعات، ریاضی دان اور ماہر فلکیات آئزک نیوٹن 1643میں لنکن شائر، انگلینڈ میں پیدا ہوا? 1660کے وسط میں سیب گرنے کا واقعہ پیش آیا اور 1687 میں نیوٹن نے اپنی کتاب Principia میں کشش ثقل کے نظریے اور قوانینِ حرکت کی تفصیل پیش کی?