تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

آئی اے ای اے کا اجلاس:اسرائیلی جوہری سرگرمیوں کی جانچ پڑتال پر غور

جنگ نیوز -
ویانا ... عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے اجلاس میں اسرائیل کی خفیہ جوہری سرگرمیوں سے متعلق جانچ پڑتال آئندہ ماہ کرنے پر غور کیا گیا?ویانا میں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے35رکنی بورڈ کا اجلاس ہوا?جس میں پہلی مرتبہ اسرائیل کی خفیہ جوہری سرگرمیوں کے مسئلے پر بھی غور کیاگیا?اجلاس میں شریک ایک سینئر سفارت کار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ عرب ممالک کی درخواست پر آیندہ ماہ کے اجلاس میں اسرائیل کی خفیہ جوہری سرگرمیوں کی جانچ پڑتال پرغور کیے جانے کا امکان ہے مگر امریکا اور اسرائیل کی شدید مخالفت کے باعث معاملہ کھٹائی میں پڑسکتاہے?امریکی خبررساں ایجنسی کوملنے والی دستاویزات کے مطابق آئی اے ای اے کے سات جون کو ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں اسرائیل کی خفیہ ایٹمی سرگرمیوں کا جائزہ آٹھویں نمبر پرشامل ہے اوراگرایسا ہوتا ہے تویہ عالمی توانائی ایجنسی کی52 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوگا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.