تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ہماری وارننگ نظر اندازکرنے سے صورتحال سنگین ہوئی، سپارکو

جنگ نیوز -
ہنزہ …ہنزہ میں لینڈسلائڈنگ سے بننے والی عطاآباد جھیل کے بارے میں18 جنوری کو سپارکو کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ملبے کو فوری طور پر ہٹایا جائے جو دریا کے بہاؤ اور شاہراہ قراقرم کے راستے میں رکاوٹ بنا ہوا ہے?عطا آباد کا سانحہ 4جنوری سے شروع ہوا جب ایک بہت بڑے لینڈ سلائڈنگ کے باعث20افراد ہلاک اور بہت سے افراد زخمی ہوگئے تھے? اس لینڈ سلائڈنگ نے دریا کا راستہ روک دیا تھا جس سے ایک عارضی جھیل بننا شروع ہو گئی تھی? رپورٹ کے مطابق لینڈ سلائڈنگ پر محیط علاقہ تقریباً دو کلومیٹر طویل ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے?رپورٹ کے مطابق اسٹڈی کیے جانیوالا علاقہ اسلام آباد سے 760 جب کہ ہنزہ کے اہم قصبے علی آباد سے تیس کلومیٹر دورہے?عطاآباد دریا ہنزہ کے مشرق اورگلمت کا علاقہ اس کے مغرب میں واقع ہے جب کہ شاہراہ قراقرم دریا ہنزہ کے مشرق میں ہے?عطاآبادکی آبادی ساٹھ خاندانوں پر مشتمل ہے? آبادی کا نصف حصے کا تعلق گنیش اور نصف کا کریم آباد سے ہے?اس علاقے میں ہرسال ایک سو پچاس سے تین سو ملی میٹر تک برف باری ہوتی ہے?پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموس فئیر ریسرچ کمیشن)سپارکو( کی جانب سے18 جنوری کو جاری ہونیوالی اس رپورٹ کو آج چار ماہ گذر چکے ہیں مگرآج بھی یہ رپورٹ کسی عملی کارروائی سے دور ہے جبکہ حالات کی سنگینی اور لوگوں کی بڑھتی ہوئی مشکلات بتا رہی ہیں کہ اگر اس مسئلے سے اسی وقت نمٹ لیا جاتا تو کسی بڑے سانحے سے بچا جا سکتا تھا?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.