تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

امریکا نے فیصل شہزاد کے طالبان سے تعلق کے شواہد دے دیئے

جنگ نیوز -
لاس اینجلس …امریکی اخبارنے دعوی? کیا ہے کہ نیویارک ٹائمز اسکوائر سازش میں ملوث فیصل شہزادکے طالبان سے رابطوں سے متعلق دستاویزات پاکستان کے حوالے کردی گئی ہیں?یہ انکشاف لاس اینجلس ٹائمزنے ایک رپورٹ میں امریکی حکام کے حوالے سے کیا ہے?رپورٹ کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر جنرل جیمز جونز اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر لیون پنیٹا نے گزشتہ ہفتے اسلام آبادمیں صدر آصف زرداری سے ملاقات میں فیصل شہزاد کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ روابط کی تمام تفصیلات انھیں فراہم کردی ہیں ? یہ معلومات امریکی انٹیلے جنس حکام کی اب تک کی تحقیقات کا نچوڑ ہیں? رپورٹ کے مطابق فیصل شہزاد کی معاونت کرنے والے طالبان کی تصاویر صدر آصف زرداری اورجنرل اشفاق پرویز کیانی سمیت دیگر اعلی? حکام کوبھی دکھائی گئیں?اوران پرواضح کردیاگیاہے کہ امریکا میں دہشت گردی کی کارروائی سے پاکستان کا تعلق ثابت ہونے پر امریکی شہریوں کی جانب سے کارروائی کے لیے دباؤ بڑھے گا?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.