5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
وزیر اعظم کاہنزہ متاثرین کے لئے امدادی پیکیج کااعلان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ہنزہ متاثرین کے لئے امدادی پیکیج کا اعلان کردیاہے، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل ندیم کا کہنا ہے کہ عطا آباد جھیل سے28 مئی سے پانی کا اخراج شروع ہوجائے گا، خرم ملک کی رپورٹ?وزیراعظم نے اسلام آبادمیں امدادی پیکیج کااعلان کرتے ہوئے بتایاکہ جن افرادکے گھرمکمل تباہ ہوئے ہیں ، انہیں چارلاکھ روپے دیئے جائیں گے جبکہ جن گھروں کی زمین تباہ ہوئی ہے انہیں دولاکھ اورجزوی تباہ ہونے والے گھروں کوایک لاکھ ساٹھ ہزارروپے ملیں گے? گھرخالی کرائے جانے والوں کوایک ایک لاکھ روپئے جبکہ ہر متاثرہ خاندان کو چھ ماہ تک5 ہزار روپے، تین ماہ تک خوراک اور گندم مفت ملے گی? وزیر اعظم کاکہناتھاکہ تخمینہ لگائے جانے سے پہلے وہ امدادی پیکیج کا اعلان نہیں کرسکتے تھے? وزیراعظم کے ساتھ نیوزکانفرنس میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل ندیم احمدکاکہناتھاکہ مقامی اورعالمی سروے کرائے گئے، جن میں کہاگیاہے کہ عطاآبادجھیل سے پیداہونے والے مسئلے کے حل کے لئے جوکچھ کیاگیا، وہ بہترین حل تھا? وزیراعظم نے پریس کانفرنس میں بار بار اس تاثر کورد کیا کہ متاثرین کے لئے کچھ نہیں کیاگیااورحکومت نے اس معاملے پرکوتاہی برتی?ان کایہ بھی کہناتھاکہ ان کے دورہ ہنزہ کے دوران کوئی ڈرامہ نہیں ہوابلکہ واپسی کے بعدایک مخصوص حلقے نے احتجاج کیا?