5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کے ایس ای میںآ ج خریداری کارجحان،100انڈیکس9612پوائنٹس پربند
جنگ نیوز -
کراچی…گذشتہ روز رواں سال کی سب سے شدید مندی کے بعد آج مارکیٹ میں خریداری کا رحجان رہا جس نے انڈیکس کو9600 پوائنٹس کی سطح عبور کرنے پر مجبورکردیا?بدھ کو مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوا گذشتہ روز حصص کی قیمتیں انتہائی نچلی سطح پر آجانے کے بعد سرکاری مالیاتی اداروں کی جانب سے خریداری نے مارکیٹ کو سہارا دیا سرمایہ کار بینکنگ اور انرجی اسٹاکس میں زیادہ سرگرم دیکھائی دیئے?کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس183 پوائنٹس اضافے کے ساتھ9612 پر بند ہوا ? کاروباری حجم10 کروڑ91 لاکھ شیئرز رہا جبکہ سب سے زیادہ لین دینlotte لوٹ پاکستان کے حصص میں ہواجس کی قیمت46 پیسے اضافے کے ساتھ9 روپے56 پر بند ہوا?تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ تیکنیکی بنیاد پر کریکشن کی توقع کی جارہی ہے لیکن اب حصص کی قیمتیں پرکشش سطح پرآگئی ہے جو سرمایہ کاروں کو اپنی جانب متوجہ کرسکتا ہے?