5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
لاہور:سامان سے بھرے ٹرالر کی ٹکر سے انڈر پاس کے پول ٹوٹ گئے
جنگ نیوز -
لاہور…لاہورمیں کینال روڈکے جیل روڈانڈر پاس کے نیچے سے سامان سے بھرا ٹرالرگزرنے کی کوشش میں انڈر پاس کے پول ٹوٹ گئے?ریس کورس پولیس کے مطابق مغلپورہ کی طرف سے آنے والے ٹرالر نے جیل روڈ انڈر پاس سے ٹرالر کو گزارنے کی کوشش کی جس وجہ سے انڈر پاس کے سائیڈ پرلگے دونوں پول ٹوٹ گئے? جبکہ ٹرالر کی زد میں آکر محمد شفیق نامی نوجوان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا? پولیس نے ٹرالرکو قبضے میں لیکر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ?