5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
صدر اوباما آج زیر سمندر تیل کی تلاش عارضی معطل کرنے کااعلان کرینگے
جنگ نیوز -
واشنگٹن …امریکی صدر باراک اوباما آج زیر سمندر تیل کی تلاش کا کام عارضی طورپر معطل کئے جانے کا اعلان کرینگے?غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ خلیج میکسیکو میں ہونیوالے تیل کے رساؤ کی وجوہات جاننے کیلئے ایک کمیشن پہلے ہی کام کررہا ہے?ترجمان نے مزید بتایا کہ صدر اوباما اس بارے میں حفاظتی اقدامات بڑھانے کیلئے بھی اعلانات کریں گے جبکہ اس سلسلے میں ایک صدارتی کمیشن بھی اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے? ان کا کہنا تھا کہ جب تک مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کیلئے صدارتی کمیشن کا کام جاری ہے ،زیر سمندر تیل کی تلاش پر چھ ماہ کی پابندی بدستور برقرار رہے گی?