تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سانحہ پکا قلعہ حیدرآباد کی 20ویں برسی ملک بھر میں منائی گئی

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے تحت سانحہ پکا قلعہ حیدرآباد کے شہداء کی 20ویں برسی جمعرات کوملک بھرمیں عقیدت و احترام سے منائی گئی اور اس سلسلے میں کراچی وحیدرآباد سمیت صوبہ سندھ،پنجاب،بلوچستان،خیبرپختونخواکے علاوہ آزادکشمیراورگلگت بلتستان میں شہداء کے ایصال ثواب کیلئے بعد نماز ظہر تا عصر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے گئے اور شہداء کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا? قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا مرکزی اجتماع خورشید بیگم میموریل ہال عزیزآبادکراچی میں ہواجس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانیس احمدقائم خانی،اراکین رابطہ کمیٹی کنورخالدیونس،واسع جلیل،کنورنویدجمیل،ڈاکٹرنصرت،اشفاق منگی، شاہد لطیف، سلیم تاجک،نیک محمد،کیف الوری?،سیدشاکرعلی،قاسم علی رضا،حق پرست عوامی نمائندے،سابق بلدیاتی نمائندے،ایم کیوایم کے مختلف ونگزوشعبہ جات کے ارکان ، علاقائی سیکٹرزویونٹس کے ذمہ داران،کارکنان ،ہمدردوں اورشہداء کے عزیزواقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی?اسی طرح حیدرآباد سمیت صوبہ سندھ کے تمام زونز،پنجاب، بلوچستان،خیبر پختونخوا ،وفاقی دارلحکومت اسلام آبادکے علاوہ آزادکشمیر اورگلگت بلتستان میں قائم ایم کیوایم صوبائی وضلعی دفاترمیں بھی شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقدکیے گئے جس میں حق پرست نمائندوں،ایم کیوایم کے ذمہ داران،کارکنان اور ہمدردوں نے شرکت کی ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.