5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کولمبیا : شدید بارشوں سے سیلاب آ گیا،85ہزار افراد متاثر
جنگ نیوز -
کولمبیا : شدید بارشوں سے سیلاب آ گیا،85ہزار افراد متاثر
بگوٹا…کولمبیا میں شدید بارشوں سے سیلاب آ گیا ہے ، سڑکوں پر پانی بھر گیا ہے ، سیلاب سے 85ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں? کولمبیا میں شدید طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے ? بارشوں سے متعدد علاقوں میں سیلاب آیا ہے ، سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک اور نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے ?سیلاب سے اب تک 85ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں? متعدد علاقوں میں لوگ بے گھر ہوئے ہیں? محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ مزید جاری رہے گا?