تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ڈبوں میں بند خوراک صحت کے لیے نقصان دہ ہے: نئی تحقیق

جنگ نیوز -
نیویارک…جنگ نیوز…ڈبوں میں بند خوراک یا کینڈ فوڈ ترقی یافتہ ممالک میں ایک عرصے سے عام استعمال کی جا رہی ہے اور گذشتہ کچھ عرصے سے پاکستان سمیت ترقی پذیر ملکوں میں بھی ڈبوں میں بند خوراک کا استعمال بڑھ رہا ہے، لیکن حال ہی میں امریکا میں کی جانے والی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ڈبوں میں بند خوراک میں ایک ایسے کیمیکل کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو صحت کو نقصان پہنچا سکتی ہے?بی پی اے یا بیسفنول اے نامی یہ کیمیکل کینز اورڈبوں میں لگی حفاطتی کوٹنگ میں استعمال ہوتا ہے? سلور لائننگ نامی اس نئی تحقیق میں شامل50 میں سے 46ڈبوں میں بی پی اے بڑی مقدار میں موجود تھا? یہ کیمیکل ڈبے کے کھانے کو طویل عرصے تک محفوظ رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تاہم خوراک کی صنعت سے وابستہ افراد اسے صحت کے لیے محفوظ قرار دیتے ہیں?

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.