5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بلیوں کی قیمتی ترین نسل کی تیاری
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…افریقی جنگلی بلی اور ایشیائی جنگلی بلی کی جین ایک عام پالتو بلی کی نسل کے ساتھ ملا کر Asheraنامی بلی کی ایک نئی نسل پیداکی گئی ہے جسے دنیا کی سب سے مہنگی بلی ہونے کا درجہ حاصل ہے?پچھلی ٹانگوں پر4فٹ کے قد کی حامل یہ بلی 25سال زندہ رہ سکتی ہے اور اس کا وزن30پونڈ تک ہوتا ہے?امریکی شہر لاس اینجلس کے Lifestyle Petsنامی فرم کے تحت افزائش کی گئی اس نئی نسل کی بلی کی قیمتِ فروخت22ہزار امریکی ڈالر ہے?اس بلی کے جسم پر چیتے جیسی دھاریاں اور لیوپرڈ جیسے دھبے اسے عام پالتو بلیوں سے منفرد بناتے ہیں?