تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پی سی بی نے شعیب ملک پر عائد پابندی ختم کردی

جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ کے اپیلٹ ٹریبونل نے سابق کپتان شعیب ملک کے عائد پابندی ختم کردی ہے? آج لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپیلٹ ٹریبونل کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ عرفان قادر نے یونس خان اور شعیب ملک کی پابندی کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی? شعیب ملک کے وکیل نے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شعیب ملک پر پابندی اور جرمانہ ختم کردیا گیا ہے اور اب وہ ٹیم کی نمائندگی کے اہل ہوگئے ہیں? واضح رہے کہ شعیب ملک پر دورہ آسٹریلیا کے دوران ناقص کارکردگی اور بعض دیگر سرگرمیوں پر ایک سال کی پابندی اور 20لاکھ روپے جرمانہ عائد کی گئی تھی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.