تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سانحہ لاہور کے بعد روال پنڈی میں سرچ آپریشن،سو افراد گرفتار

جنگ نیوز -
راول پنڈی…لاہور میں گزشتہ روز کے دہشت گردانہ واقعات کے بعد راول پنڈی میں آج شہر کے 3تھانوں کی حدود میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے سو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا?ایس ایس پی آپریشنز احمد حسین چوہان کے مطابق تھانہ پیر ودھائی کی حدود میں سرچ آپریشن بس اورویگن اسٹینڈز ، فوجی کالونی اور دیگر علاقوں میں ہوا جہاں تیس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا? تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں ڈھوک چوہدریاں اور ملحقہ علاقہ جات میں چالیس افراد اور تھانہ آر اے بازار کی حدود میں افشاں کالونی، ٹنچ بھاٹا اور قریبی علاقوں میں بیس سے زائد مشتبہ افراد کو پکڑا گیا? سرچ آپریشنز میں پولیس، ایلیٹ فورس، لیڈی پولیس اور دیگر اداروں کے اہل کاروں نے حصہ لیا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.